Saturday, 11 July 2020, 05:33:36 pm

مزید خبریں

 
دہشتگردی کیخلاف قوم مسلح افواج،قانون نافذکرنیوالےاداروں کیساتھ ہے:وزیرخارجہ
July 01, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم مسلح افواج اور ملک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کو شکست دی ہے۔

 وزیرخارجہ نے کہا کہ جب بھی پاکستان استحکام کی جانب بڑھتا ہے وہ قوتیں جو ہمارے ملک میں استحکام نہیں چاہتیں، بدنظمی پیدا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں صورتحال کی سنگینی کا ادراک کرنا ہوگا۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت افغانستان میں امن نہیں چاہتا کیونکہ اس سےبھارت کی اہمیت کم ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے لوگوں کی توجہ پاکستان کی جانب موڑنا چاہتا ہے انہوں نے حزب اختلاف پر زوردیا کہ وہ بھارت کی سازشوں کوسمجھے۔