Saturday, 11 July 2020, 04:36:15 pm

مزید خبریں

 
بھارت پاکستان میں تخریبی کارروائیوں اورریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے:معید یوسف
June 30, 2020

قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرمعیدیوسف نے کہاہے کہ پاکستان دنیاکویقین دلارہاہے کہ بھارت پاکستان میں تخریبی کارروائیوں اور ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔
ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پرحملے میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی موثرسفارتکاری کے باعث بین الاقوامی برادری بھارت کے مذموم عزائم پرتنقید کررہی ہے۔
ڈاکٹرمعیدیوسف نے کہاکہ بھارت مظلوم کشمیری عوام پرظلم وستم ڈھا رہاہے اور خونریزی کررہاہے اوراس نے مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ سال اگست میں آرٹیکل تین سوسترمنسوخ کرکے ریاستی دہشت گردی کاارتکاب کیاہے۔
(این این آر /نصیرقریشی )