Wednesday, 12 August 2020, 11:22:56 am
احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں کو بارہ ،بارہ ہزار روپے دیئے گئے،بزدار
June 30, 2020

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان خان بزدار نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت پنجاب کے غریب خاندانوں کو بارہ ،بارہ ہزار روپے دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے منگل کے روز لاہور میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں دس ہزار پولیس کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے مجموعی طور پر 337 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جدید سہولتوں سے آراستہ 12 نئے ہسپتال تعمیر کئے جائین گے اور ہم محاصل کے شعبے میں بھی اصلاحات متعارف کرار ہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت 13 خصوصی اقتصادی زونز قائم کرے گی جن میں سے سات کی پہلے ہی منظوری دی جا چکی ہے۔