Friday, 19 April 2024, 04:50:44 am
عالمی رہنمابھارت کوکشمیریوں کے دئیےگئے عالمی سطح پرمسلمہ حقوق غصب کرنےسےروکے:وزیراعظم
June 30, 2020

وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنمائوں پرزوردیا ہےکہ وہ بھارت کو اس ناقابل قبول رستے پر چلنے سےروکیں جس سے کشمیری عوام کے قانونی اور عالمی سطح پردئیے گئے حقوق مزید سلب ہوں  اور جنوبی ایشیا کا امن و استحکام سنگین خطرے سے دوچار ہوجائے۔

 آج ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ کیا ہے اور وہ اس حوالے سے دوسرے عالمی رہنماوں سے بھی رابطے کررہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پہلے بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے غیرقانونی انضمام کی کوشش کی اور اب پچیس ہزار بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کرکے مقبوضہ وادی کا آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے یہ تمام اقدامات غیرقانونی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اورچوتھے جنیوا کنونشن سمیت عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.