Saturday, 20 July 2019, 06:36:36 pm

مزید خبریں

 
دہائیوں طویل افغان تنازعے کا واحد قابل عمل حل مذاکرات ہیں،تجزیہ کار
June 30, 2019

دہائیوں طویل افغان تنازعے کا واحد قابل عمل حل مذاکرات ہیں۔یہ بات معروف تجزیہ کاروں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے کیونکہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے پاس اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کے لئے بہت سے تجارتی مواقع موجودہیں۔انہوں نے امریکہ طالبان مذاکرات سے مثبت نتائج نکلنے کی امید ظاہر کی۔تجزیہ کاروں میں ڈاکٹر اے زید ہلالی، ڈاکٹر غلام مصطفی، طاہر خان، رحیم اللہ یوسفزئی اور عمران صدیقی شامل تھے۔