Tuesday, 09 June 2026, 08:48:20 am
 
پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے گوادر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈ کر گئی
May 30, 2026

گوادر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہلی آزمائشی پروازکامیابی سے اتری ہے جو بلوچستان کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

ساؤتھ ایئر کی اس کامیاب لینڈنگ کو گوادر کے فضائی رابطے اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

اس آزمائشی پرواز کے بعد گوادر میں ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے باقاعدہ آغاز کی راہ ہموار ہو گی۔

گوادر ایئرپورٹ پر پروازوں کا آغاز ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لیے ایک اہم محرک ثابت ہوگا۔

دوسری جانب وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خیرمقدم کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس پیشرفت سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے راستے کھلیں گے اور تجارت کو فروغ ملے گا۔