Tuesday, 09 June 2026, 08:46:29 am
 
اہل خانہ کا دہشت گرد شہناز سے مکمل لاتعلقی کا اعلان
May 30, 2026

فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی مبینہ دہشت گرد شہناز سے اہلِ خانہ نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

تربت سے تعلق رکھنے والی شہناز کے اہلِ خانہ اور قریبی رشتہ داروں نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اس کی کسی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں۔

شہناز کی والدہ رخسانہ، دادا اور ماموں نے بتایا کہ وہ کم عمری میں عمان منتقل ہو گئی تھی اور گزشتہ تقریباً 12 برس سے خاندان کا اس سے کوئی رابطہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہناز کے والد اس وقت انتقال کر گئے تھے جب وہ صرف نو ماہ کی تھیں، اور خاندان کو اس کی کسی شدت پسند سرگرمی یا تنظیمی وابستگی کا علم نہیں تھا۔

رشتہ داروں نے واضح کیا کہ ان کا خاندان پرامن ہے اور ہمیشہ قانون و ریاستی اداروں کا احترام کرتا آیا ہے۔

اہلِ خانہ کے اس اعلان کو علاقے میں دہشت گردی سے بیزاری کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔