Tuesday, 23 April 2024, 05:28:28 pm
تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کی نو مئی کے واقعات کی مذمت
May 30, 2023

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے نو مئی کے افسوسناک واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔

آج (منگل) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ مسلح افواج ہمارا فخر ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے نو مئی کے المناک واقعات کے ذمہ داروں کو قوم کے سامنے لانے اور قانون کے مطابق انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ سینیٹر ہلال الرحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یوم سیاہ نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں اور ان میں ملوث عناصر کی ہمارے معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.