Thursday, 28 March 2024, 06:15:08 pm
پاکستان کے غیور، بہادر عوام کی پاک فوج سے محبت پر شکر گزار ہیں : آرمی چیف
May 30, 2023

بری فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیرنے کہاہے کہ پاکستان کے عوام اوراس کی مسلح افواج کے درمیان دراڑڈالنے اوراٹوٹ بندھن کوکمزور کرنے کی کوششیں کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوںگے۔کوئٹہ میں کمانڈاینڈسٹاف کالج میں تربیتی افسروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلح افواج پاکستان کے بہادر اورغیورعوام کی شکرگزار رہیں گی جنہوں نے حالیہ واقعات پرملک کے طول وعرض میں مسلح افواج سے اپنی بھرپور محبت کااظہار کیا اور دشمن کے مذموم عزائم کامنہ توڑ جواب دیا۔بری فوج کے سربراہ نے روایتی اورغیرروایتی جنگ کے لئے آپریشنل تیاریوں پر زوردیا۔آرمی چیف نے مزید کہاکہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے اندرونی شرپسندعناصر اور بیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ پاکستانی عوام کے سامنے پوری طرح بے نقاب ہوچکاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے قابل فخرعوام کی حمایت کے باعث پاک فوج کو کوئی روک سکتا ہے اورنہ مجبورکرسکتاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.