Sunday, 05 July 2020, 07:42:33 pm
صدرکی طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کومعاوضوں کی ادائیگی کا عمل تیزکرنے کی ہدایت
May 30, 2020

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد محمود ملک کو ہدایت کی ہے کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو معاوضوں کی ادائیگی کا عمل تیز کیا جائے۔

انہوں نے یہ ہدایات ایوان صدر اسلام آباد میں ایک بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے صدر کو طیارہ حادثے کی تحقیقات اور قومی ایئر لائن کی طرف سے کی گئی امدادی کوششوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک44 میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

پی آئی اے کی طرف سے کئے گئے امدادی اقدامات اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو فراہم کی گئی سہولتوں کو سراہا۔

ادھر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور میں ایئر ہوسٹیس انم خان کے گھر گئے جو کراچی میں طیارہ حادثہ میں شہید ہو گئیں تھیں۔

انہوں نے انم خان کے والد اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔