Thursday, 28 March 2024, 12:57:45 pm
ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 1395ہوگئی
May 30, 2020

ملک میں گزشتہ24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید78 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 1395 ہو گئی ہے۔

اسی طرح گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید دو ہزار 429مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 66 ہزار457 ہوگئی ہے ۔

پنجاب میں چوبیس ہزار104 ، سندھ میں 26 ہزار113 ، خیبرپختونخوا میں9 ہزار 67 بلوچستان میں4 ہزار87 ، اسلام آباد میں دو ہزار192 ، گلگت بلتستان میں 660اور آزاد کشمیر میں 234 مریض ہیں۔

اس وائرس سے اب تک 24ہزار131 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ایک روز میں کورونا کے بارہ ہزار20 ٹیسٹ کئے گئے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.