Tuesday, 23 April 2024, 02:35:11 pm
کوروناوائرس کےباعث ماحولیاتی تبدیلی کےمسائل سےعہدہ برآہونےکےلئےنئی قانون سازی ناگزیرہے:وزیراعلیٰ پنجاب
May 30, 2020

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وبا ء کے باعث ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل سے عہدہ بر آہونے کے لئے نئی قانون سازی ناگزیرہے۔آج لاہورمیں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات پربہتر عملدرآمدکیلئے نئے قوانین وضع کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے متعلق پیشگی احتیاطی تدابیر نے طرز زندگی تبدیل کردیا ہے اور ہمیں اس مشکل گھڑی میں محتاط رہنا چاہئے ۔ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال خصوصاًپنجاب کے آئندہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے غو رکیاگیا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.