Sunday, 05 July 2020, 06:07:47 pm
کورونا وائرس کے 2ہزار سے زائد مریض گھروں میں قرنطینہ ہیں،لیاقت شوانی
May 30, 2020

بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے صوبے میں اکہتر آئسولیشن مراکز قائم کئے ہیں۔

یہ بات بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شوانی نے ہفتہ کے روزکوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوہزار سے زائد مریض گھروں میں قرنطینہ میں ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔