Monday, 13 July 2020, 09:42:29 am
کورونا وائرس ،علاج کیلئے ویکسین کی تیاری ابتدائی مراحل میں ہے،چودھری فواد
May 30, 2020

File photo

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کی ویکسین کی تیاری ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کی دستیابی آئندہ سال اکتوبر تک متوقع ہے۔
ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی ملک تنہا ویکسین تیار نہیں کر سکتا اور اس کے لئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔