Thursday, 25 April 2024, 11:42:59 am
کورونا کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے
May 30, 2020

فائل فوٹو

ناگہانی آفات سے نمٹنے کے انتظامی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ سرکاری شعبے کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو فراہم کی گئی سہولتوں کا جائزہ لینے کیلئے صوبوں کے تعاون سے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پہلے ہی موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے لوگوں سے کہا کہ وہ قواعد و ضوابط پر عمل کریں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ہاتھ ملانے سے گریز کریں گھروں میں رہیں ماسک اور دستانے پہنیں جس سے انہیں خود کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.