Monday, 13 July 2020, 10:18:37 am
خصوصی ٹیمیں کھڑی فصلوں پرٹڈی دل سے بچاؤ کے سپرے میں مصروف
May 30, 2020

صوبہ سندھ میں چورانوے خصوصی ٹیمیں کھڑی فصلوں پر ٹڈی دل سے بچاؤ کا سپرے کرنے میں مصروف ہیں۔
سندھ کے محکمہ زراعت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مٹیاری، گھوٹکی، سانگھڑ، بدین اور ٹنڈوالہ یار میں اب تک دس ہزار ہیکٹر سے زائد اراضی پر سپرے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے حملے کی وجہ سے فصلوں کے نقصانات کم کرنے کے لئے پورا ہفتہ سپرے جاری رہے گا۔