Monday, 13 July 2020, 11:14:56 am
ای سی سی کی شعبہ توانائی کیلئےاسلامی سکوک کےذریعے فنڈز تقسیم کےمعیارکی منظوری
May 30, 2020

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسلامی سکوک کے ذریعے توانائی کے شعبے میں حاصل ہونیوالے 2سو ارب روپے کی تقسیم کے معیار کی منظوری دے دی ہے۔
یہ منظوری مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں دی گئی۔
یہ رقم روا ں سال جون سے 3ماہ کے لئے قرضوں اور ٹیکسوں کی ادائیگی کیلئے دی جائے گی۔
کمیٹی نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار والے کمرشل اور صنعتی بجلی کے اہل صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم کے امدادی پیکج کے تحت آزاد کشمیر کے لئے ساڑھے باون کروڑ روپے کی منظوری دی۔
اسی طرح بجلی کے اہل کمرشل اور صنعتی صارفین کو دینے کیلئے گلگت بلتستان کو تیرہ کروڑ62لاکھ روپے سے زائد رقم بھی فراہم کی جائے گی۔