Friday, 29 March 2024, 01:33:03 am
آزادجموں وکشمیر کے صدر اور وزیراعظم کی خطے میں بھارت کے جارحانہ طرز عمل کی شدید مذمت
May 30, 2020

آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار مسعودخان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے خطے میں بھارت کے جارحانہ طرز عمل کی شدید مذمت کی ہے ۔

مظفر آباد میں ایک ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے بھارت اورچین کے درمیان لداخ میں سکم تبت سرحد پرکشید گی اور جموں کشمیرپر اس کے اثرات سمیت قومی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔انہوں نے لداخ میں بھارتی اور چینی افواج کے درمیان کشیدگی میں ا ضافے کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھارت ایک طرف پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہاہے اور دوسری طرف نیپال کی سلامتی اور خودمختاری کو بھی للکار رہاہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.