Sunday, 05 July 2020, 06:40:28 pm
عثمان بزدار کا ماحولیاتی تبدیلی سے عہدہ برآ ہونے کیلئے قانون سازی پرزور
May 30, 2020

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کی وباء کے باعث ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل سے عہدہ برآ ہونے کے لئے نئی قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے ہفتہ کے روز لاہور میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات پر بہتر عملدرآمد کے لئے نئے قوانین وضع کئے جائیں۔
ملاقات کے دوران پنجاب کے آئندہ بجٹ اجلاس سمیت صوبے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔