Friday, 29 May 2020, 12:43:05 pm
حکومت نے کیمپوں میں مقیم افغان پناہ گزینوں کو راشن فراہمی کا کام تیز کر دیا،شہریارآفریدی
April 30, 2020

 ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت نے کرونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈائون کی وجہ سے پاکستان بھر کے مختلف کیمپوں میں محصور افغان مہاجرین کو خوراک اور رقم کی فراہمی کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔آج شام ریڈیو پاکستان ایف ایم ون او ون چینل کے ساتھ ایک ٹیلی تھون پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت لاک ڈائون سے متاثرہ افغان مہاجرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔