Tuesday, 25 June 2019, 04:20:57 am
محنت کشوں کا عالمی دن
May 01, 2019

مزدوروں کی قربانیوں اور حقوق کو اجاگر کرنے کے لئے  بدھ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن منایا  گیا۔

اس سال اس دن کا موضوع ہے ''سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے کارکنوں کو متحد کرنا''

مزدور تنظیمیں اس موقع پر سیمینار ' ریلیوں اور پریڈز کا اہتمام کریں گی جن میں یونین رہنما مزدوروں کے عالمی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

پاکستان کی پہلی لیبر پالیسی1972 میں تشکیل دی گئی تھی جس میں یکم مئی کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس پالیسی سے سماجی تحفظ کے نظام' اولڈ ایج بینیفٹ سکیموں اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کا قیام بھی عمل میں آیا۔

پاکستان کے آئین میں بھی محنت کشوں کے حقوق کے حوالے سے مختلف دفعات اور شقیں شامل ہیں۔