Thursday, 25 April 2024, 09:50:07 pm
موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے،وزیر خارجہ
March 30, 2023

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو دنیا میں موسمیاتی تبدیلی سے پیدا شدہ مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہئے۔وہ آج شام اسلام آباد میں سفیروں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسے بھی ملک ہیں جن کا موسمیاتی تبدیلی میں بالکل کوئی کردار نہیں لیکن وہ اس کے اثرات بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش بے پناہ چیلنجز کے باوجود ہم دنیا کے نادار اور کمزور طبقات کی فلاح کو یقینی بنانے کے حوالے سے عالمی کوششوں کا حصہ بننے کے لئے کوشاں رہیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.