Thursday, 15 April 2021, 06:12:17 pm
این سی او سی کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے حوالے سے شکایت کیلئے ہیلپ لائن کا آغاز
March 30, 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے شہریوں کیلئے ایک ہیلپ لائن کا آغاز کیا ہے جس پر ملک بھر میں کورونا وباء کے حوالے سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی شکایت کی جا سکے گی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے منگل کے روز ٹویٹ پر شہریوں سے کہا ہے کہ اگر آپ کورونا وباء کے حوالے سے ایس او پیز کی کوئی خلاف ورزی دیکھتے ہیں تو واٹس ایپ کے نمبر 03353336262 پر بذریعہ پیج مطلع کریں۔این سی او سی نے مزید کہا کہ کورونا سے متعلق ایس او پیز بشمول ماسک نہ پہننا، معاشرتی فاصلہ نہ رکھنا، عوامی مقامات پر جمع ہونا وغیرہ خلاف ورزی میں شامل ہیں۔این سی او سی کے ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تصویر بنا کر اور اس کی تفصیلات لکھ کر(0335333NCOC) (03353336262) پر بھیج دیں۔ واضح رہے کہ خلاف ورزی کے مقام کا نام ، تحصیل، ضلع، شہر، تاریخ، وقت اور جو واقعہ ہوا اس کے متعلق بھی تحریر کیا جائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.