Friday, 29 March 2024, 07:22:11 am
وزیراعلیٰ صوبے میں جاری لاک ڈاؤن کی بذات خود نگرانی کررہے ہیں، اجمل وزیر
March 30, 2020

خیبرپختونخوا کے اطلاعات کے بارے میں وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے صوبے کے عوام کے تعاون کو سراہا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ حکام اس وباء پر قابو پانے کیلئے حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے قواعدوضوابط پر عمل درآمد کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مشیر نے کہا کہ صوبے میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے اور اس وقت حکومت کے پاس ایک لاکھ اسی ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ صوبے میں جاری لاک ڈائون کی بذات خود نگرانی کررہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.