Friday, 29 March 2024, 04:25:46 am
وزیراعلیٰ پنجاب کی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
March 30, 2020

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارنے آٹے سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہورمیں ایک بیان میں انہوں نے کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکوذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کے خلاف بلاامتیازسخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے لوگوں کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام انتظامی اختیارات بروئے کارلانے پرزوردیا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.