Friday, 29 March 2024, 02:38:15 am
مظفر آباد میں کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری نے کام شروع کردیا ہے،راجہ فاروق حیدر
March 30, 2020

فائل فوٹو

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مظفر آباد میں کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری نے کام شروع کردیا ہے۔

انہوں نے پیر کے روز مظفر آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کی لیبارٹریاں ایک ہفتے کے اندر میرپور ،کوٹلی اور راولاکوٹ اضلاع میں بھی کام شروع کردیں گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے کورونا فنڈ میں فراخدلی سے عطیات جمع کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کورونا کیخلاف جنگ میں صف اول پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی خدمات کے اعتراف میں اپنی ایک ایک ماہ کی تنخواہیں ان ڈاکٹروں اور طبی عملہ کو ادا کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.