Friday, 19 April 2024, 08:08:50 pm
کوروناوائرس کی وباء نے یورپی یونین کی ساکھ پرسوالیہ نشان کھڑاکردیا:فرانس
March 30, 2020

فرانس نے کہاہے کہ کوروناوائرس کی وباء نے یورپی یونین کی ساکھ پرسوالیہ نشان کھڑاکر دیا ہے ۔

یورپی امورکے بارے میں فرانس کی وزیرAmelie De Monchalinنے یہ بات اقتصادی نقصان اورخسارے سے بچائو کے اقدامات پریورپی یونین کے رکن ملکوں کے درمیان اتفاق رائے میں ناکامی کے بعد فرانس کے انٹرریڈیو سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہو ں نے کہاکہ یورپی یونین کوروناوائرس کی روک تھام سے متعلق مربوط اقدامات کے لئے کوشاں ہے جو برطانیہ کی علیحدگی،تارکین وطن کے بحران اوریوروزون قرض بحران کے دھچکے کے بعدیورپی یونین کی یکجہتی کاتازہ ترین امتحان بھی ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.