Thursday, 24 September 2020, 04:04:27 pm
پاکستان میں تاحال کرونا وائرس کے کسی مریض کی اطلاع نہیں ملی،ڈاکٹر ظفر
January 30, 2020

صحت کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کروناوائرس کے کسی مریض کی اطلاع نہیں ملی۔
جمعرات کی شام اسلام آباد میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت اس وبا سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور پاکستان کے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کروناوائرس کے مریضوں سے متعلق معلومات کا مسلسل تبادلہ کررہے ہیں اور باہمی اشتراک سے اس وبا پر قابو پرنے میں مدد ملے گی۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی کہ چین میں کروناوائرس سے متاثرہ چار پاکستانی طلبا کا مناسب علاج کیا جارہا ہے اور وہ اس وائرس سے صحت یاب ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور چینی حکومت کی پالیسی کے مطابق متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو نکالنے کی سفارش نہیں کی گئی کیونکہ اس کی وجہ سے وائرس پھیل سکتا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے طورپر تمام بڑے ہوائی اڈوں پر سکینر نصب کردیے گئے ہیں اور معلوماتی بوتھ قائم کردیے گئے ہیں۔