Wednesday, 24 April 2024, 11:05:55 am
آزمائشی طور پر جی فائیو اور ڈیجیٹلائزیشن کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں:صدیقی
January 30, 2019

 

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں آزمائشی طور پر جی فائیو اور ڈیجیٹلائزیشن کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں ایک نجی موبائل فون کمپنی چائنہ موبائل پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موبائل انٹر نیٹ کے آنے سے پاکستان ہمسایہ ملکوں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹیلی کام کے شعبے نے لامحدود رابطوں اور ملک میں تیز ترین موبائل انٹرنیٹ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کار دوست کاروباری ماحول کے فروغ کےلئےتعاون جاری رکھے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.