Thursday, 22 February 2018, 09:12:27 pm
پاکستان میں ترکمانستان کے تاجروں کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،پرویزملک
January 31, 2018

 تجارت اور ٹیکسٹائل کے وزیرمحمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترکمانستان کے تاجروں اور کاروباری حضرات کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔انہوں نے یہ بات منگل کے روزاسلام آباد میں ترکمانستان کے سفیر Movlamov Atajonنورے وچ سے ملاقات میں کہی۔پرویز ملک نے ترکمانستان کی حکومت سے پاکستانی تاجروں کیلئے ویزا کے حصول کا عمل آسان بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے تاجروفود پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ترکمانستان کے سفیر نے اس موقع پر وزیر تجارت کو ان کے ملک میں تجارتی نمائش منعقد کرنے اور تاجروں کا وفد بھیجنے کی دعوت دی۔انہوں نے ملاقات میں دوطرفہ تجارت کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔