Tuesday, 23 April 2024, 11:01:56 pm
افغانستان میں امن عمل کو آگےبڑھانےمیں مدد کےلئےچار فریقی مشاورتی گروپ انتہائی مناسب فورم ہے:دفترخارجہ
January 30, 2018

پاکستان نے کہاہے کہ افغان مسئلے کو صرف مذاکرات کےذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ریڈیو پاکستان کےحالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں دفتر خارجہ کےترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ پاکستان افغانوں کے اپنے طور پر شروع کردہ اورانہی کی سرپرستی میں ہونے والے امن اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

دفترخارجہ نے کہا ہےکہ پاکستان، افغانستان، چین اورامریکہ پر مشتمل چار فریقی مشاورتی گروپ امن عمل آگے بڑھانے کے لئے انتہائی مناسب فورم ثابت ہوگا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ 17 سال کے دوران افغانستان میں ہرقسم کے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد کو استعمال کیاگیا۔

ترجمان نے کہاکہ خطے کے تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے چاہئیں ، انہوں نے افغان مسئلے سے متعلق پاکستان کے خدشات دور کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔

جب ان سے اگلے ماہ کا بل عمل کے ممکنہ نتائج سے متعلق پوچھا گیا توترجمان نے کہاکہ اس کاانحصار افغان حکومت کےطرزعمل پر ہے، انہوں نےکہاکہ افغان پناہ گزینوں کی اپنے آبائی وطن باوقار واپسی، منشیات اور پوست کی کاشت میں اضافہ، منشیات کی رقم کا دہشت گردی گےلئے استعمال ہونا اور افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے جیسے مسائل ابھی موجود ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.