قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کی سیاسی قیادت کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔

میثاق جمہوریت آئین کی طرح مقدس دستاویز ہے:کائرہ
29 ستمبر 2014 (19:16)
0

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ میثاق جمہوریت آئین کی طرح مقدس دستاویز ہے جس پر وسیع تر ملکی مفاد میں دستخط کئے گئے۔ اُنہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میثاق جمہوریت کو لندن منصوبے سے تشبیہ دینا ناانصافی اور قابل افسوس ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کی سیاسی قیادت کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی معاشرے اور ملک کی سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کے فروغ کی پالیسی جاری رکھے گی۔