جنرل راشد محمود کیSasean ڈیفنس چیفس ڈائیلاگ میں شرکت
29 نومبر 2014 (15:57)
0

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود Sasean ڈیفنس چیفس ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے سری لنکا میں ہیں۔

فورم سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف اپنے پختہ عزم کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے پاکستان میں اعلیٰ دفاعی ادارے کی کارکردگی اور اعلیٰ فورم پر دفاعی سوچ کے منظم اثرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے Sasean ڈیفنس چیفس ڈائیلاگ کے موقع پر میزبان ملک کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل Jasath-Jayasuria سے دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دیگر ملکوں کے مندوبین سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں روس کے نائب وزیر دفاع Anatoly-Antonov بھی شامل ہیں۔
Sasean فورم اٹھارہ علاقائی ملکوں کے دفاعی چیفس کا اعلیٰ ترین فورم ہے جو سارک اور آسیان ملکوں پر مشتمل ہے۔
چین اور روس کے مندوبین نے بطور مبصر اس میں شرکت کی ہے۔