چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود Sasean ڈیفنس چیفس ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے سری لنکا میں ہیں۔

پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے:جنرل راشد
29 نومبر 2014 (15:57)
0

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن اور استحکام کے حصول میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سری لنکا میں جنوب ایشیائی اور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کے ڈیفنس چیفس ڈائیلاگSASEAN سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے SASEAN ڈائیلاگ کے موقع پر سری لنکا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرلJagath Jayasuria سے دوطرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ساسیان مذاکرات کے ساتھ ساتھ وسیع دوطرفہ تعلقات پر سری لنکا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل جگاتھ جے سوریا اور دیگر ممالک کے مندوبین شمول روس کے نائب وزیر دفاعAnatoly Antonov سے تبادلہ خیال کیا۔


سیسان فورم اٹھارہ علاقائی ممالک کے وزرائے دفاع کا اجتماع ہے۔ چین اور روس کے مندوبین بھی مبصرین کے طور پر ان مذاکرات میں شرکت کر رہے ہیں۔