وزیراعظم نے صوبائی وزراء کو تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کاپٹرول کی قیمت میں9.66پیسے کمی کا اعلان
29 نومبر 2014 (17:30)
0

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔


پٹرول کی قیمت میں نو روپے چھیاسٹھ پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق سوموار سے ہوگا\\\' پٹرول کی موجودہ قیمت چورانوے روپے انیس پیسے کے مقابلے میں نئی قیمت چوراسی روپے تریپن پیسے ہوگی۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں دس روپے اٹھارہ پیسے فی لیٹر \\\' مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپے چوتیس پیسے فی لیٹر \\\' ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت سات روپے بارہ پیسے فی لیٹر اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے 39 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔


نئی قیمتیں ہائی اوکٹین ایک سو چھ روپے ستائیس پیسے \\\' ہائی سپیڈ ڈیزل چورانوے روپے نو پیسے اور لائٹ سپیڈ ڈیزل ستتر روپے اٹھانوے پیسے فی لیٹر ہوگی۔ وزیرا عظم نے صوبائی وزراء کو تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی۔


انہوں نے کہا کہ اس کمی کے اثرات ٹرانسپورٹ کے کرایوں\\\' اشیائے خوردونوش اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں ظاہرہونا چاہئیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قیمتوں میں کمی کے فیصلے سے کسانوں کو بھی فائدہ ہوگا۔