پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کے اختتام پر جاری کئے گئے ایک بیان میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور تاجروں کی حوصلہ افزائی کے عزم کا اعادہ کیاگیا

پاکستان اور روس دوطرفہ تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر متفق
29 نومبر 2014 (11:37)
0

پاکستان اور روس نے دوطرفہ تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ بات وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے ماسکو میںتجارتی، معاشی ،سائنسی اور تکنیکی تعاون کے بارے میں پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔


روس کے کھیلوں کے وزیر وی متکو نے اپنے ملک کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کا جغرافیائی محل وقوع اہمیت کا حامل ہے جو انسانی اور مادی وسائل سے مالا مال ہیں۔


اجلاس کے اختتام پر جاری کئے گئے ایک بیان میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور تاجروں کی حوصلہ افزائی کے عزم کا اعادہ کیاگیا تاکہ موجودہ دوطرفہ تجارت کو فروغ دیا جائے۔
بیان میں کہا گیا کہ فریقین تیل اور گیس کے شعبوں میں تلاش کے مختلف منصوبوں میں تعاون کرنے پر رضامند ہیں۔