پی ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے لوگوں کو اچھے نظم و نسق کی فراہمی کی بجائے جلسوں ،احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں پر وقت اور پیسہ ضائع کررہی ہے۔

تحریک انصاف نقل مکانی کرنے والے افراداورخیبرپختونخواکےمسائل کے حل پر توجہ دے:ماروی میمن
29 نومبر 2014 (11:42)
0

اطلاعات و نشریات کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن ماروی میمن نے تحریک انصاف پرزور دیا ہے کہ وہ نقل مکانی کرنے والے افراد اورخیبرپختونخوا کے مسائل کے حل پر توجہ دے۔

پاکستان ٹیلی ویژن سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے لوگوں کو اچھے نظم و نسق کی فراہمی کی بجائے جلسوں ،احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں پر وقت اور پیسہ ضائع کررہی ہے۔

ماروی میمن نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کی الزام تراشیوں غیر سنجیدہ سیاست، احتجاجی جلسوں اور دھرنوں سے قومی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔


انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے اور امن برقرار رکھنے کی خاطر آپریشن ضرب عضب شروع کررکھاہے لیکن عمران خان نے مسلح افواج کی دلیرانہ جدوجہد کی ہرگز حمایت نہیں کی۔