وزیراعظم نے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے گہری ہمدردی کااظہار کیاہے ۔

جے یو آئی (ف) سندھ کے سیکرٹری جنرل کو قتل کردیاگیا
29 نومبر 2014 (11:30)
0

سکھر میں ا ج صبح نامعلوم مسلح افرادنے جے یو آئی (ف) سندھ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرخالد محمود سومرو کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔ سومروکو آج نماز فجر کے وقت مسجد میں فائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔ان کی میت کوسکھر سے ان کے آبائی علاقے لاڑکانہ میں منتقل کردیاگیا۔


وزیراعظم محمد نوازشریف نے قتل کے اس واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ سوگوار خاندان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے ۔