وزیر خزانہ نےکہا کہ نجی شعبے کی سہولت کیلئے روس اور پاکستان کو مصنوعات کے تبادلے اور مارکیٹنگ کی سہولت کیلئے ایک دوسرے کے ملکوں میں بنک کی شاخیں کھولنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان افغانستان کی تعمیر نوکی کوششوں میں بھر پور حصّہ لے رہا ہے:ڈار
29 نومبر 2014 (22:36)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تیل کی قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھنے کے حوالے سے اپنی تجویز کا اعادہ کیا ہے تاکہ کم ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک اپنے تیل کے بل ادا کرسکیں۔

وہ ماسکو میں روسی ٹی وی چینل رشیا ٹوڈے اور دیگر ذرائع ابلاغ سے باتیں کر رہے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی تعمیر نو اور بحالی کے حوالے سے عالمی برادری کی کوششوں میں بھر پور حصّہ لے رہا ہے۔
پاکستان نے اس مقصد کیلئے وزیراعظم کے پروگرام کے تحت اب تک پچاس کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔
انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ نجی شعبے کی سہولت کیلئے روس اور پاکستان کو مصنوعات کے تبادلے اور مارکیٹنگ کی سہولت کیلئے ایک دوسرے کے ملکوں میں بنک کی شاخیں کھولنے کی ضرورت ہے۔