ساٹھ کلو میٹر طویل چار رویہ سڑک کی تعمیر پر 33 ارب روپے لاگت آئے گی، اس سڑک سے اسلام آباد اور حویلیاں کا درمیانی فاصلہ کم وقت میں طے کرنے کے علاوہ حویلیاں ڈرائی پورٹ تک رسائی بھی مل سکے گی۔

وزیراعظم نے ہزارہ موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
29 نومبر 2014 (10:55)
0

وزیراعظم نواز شریف نے ہزارہ موٹر وے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔قبل ازیں جب وزیراعظم حویلیاں پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیاگیا ۔ اس موقع پر انہیں منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

ایشائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے تعمیرکی جانے والی یہ ساٹھ کلومیٹرطویل شاہراہ پاکستان کے قومی اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہوگی۔ساٹھ کلو میٹر طویل چار رویہ سڑک کی تعمیر پر تینتیس ارب روپے لاگت آئے گی، اس سڑک سے اسلام آباد اور حویلیاں کا درمیانی فاصلہ کم وقت میں طے کرنے کے علاوہ حویلیاں ڈرائی پورٹ تک رسائی بھی مل سکے گی۔


رکن صوبائی اسمبلی وجیہ الزمان نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ ہزارہ موٹروے سے خیبرپختونخوا اور ہزارہ ڈویژن کی تقدیر بدل جائے گی۔انہو ں نے کہا کہ اس منصوبے سے عوام اور ہنرمند افرادی قوت کیلئے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہونگے اور ملک میں اقتصادی ،تجارتی اور تعمیرات کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر تیزی آئے گی۔


خیبرپختونخوا ایوان صنعت و تجارت کے صدر فواد اسحاق نے کہا کہ ہزارہ موٹروے سے ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے خیبرپختونخوا میں تجارتی کاروباری اوررہائشی شعبوں کی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔