وزیراطلاعات نے اس امید کا اظہارکیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں عوام کوخاطر خواہ ریلیف ملے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے افراط زر میں کمی ہوگی:رشید
29 نومبر 2014 (20:20)
0

وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ مسلسل دو مہینوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری مرتبہ کمی سے افراط زر میں خاصی کمی ہوگی۔ پی ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہارکیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں عوام کوخاطر خواہ ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کومسلم لیگ نون کی حکومت کی پالیسیوں اور منصوبوں پر عمل درآمد کے ثمرات جلد حاصل ہوناشروع ہوجائینگے۔ ایک سوال کے جواب میں پرویزرشید نے کہاکہ کل اگر تحریک انصاف کے جلسے کے شرکاء نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا