29 نومبر 2014 (20:23)
0

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کشمیریوں کے حق خودارادیت کا کسی صورت نعم البدل نہیں ہوسکتے۔
سری نگر میں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ ان مضموم مقاصد کی بھرپورمخالفت کریںگے۔
غیرقانونی طورپر نظر بند سینئر حریت رہنما شبیراحمد شاہ نے جیل سے اپنے پیغام میں کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈھونک انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔
بھارتی پولیس نے سری نگر ، بڈگام اورکلگام کے علاقوں سے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے کئی کارکنوں کوگرفتارکرلیا ہے تاکہ انھیں انتخابات کے بائیکاٹ کی مہم سے روکا جاسکے۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے سیلاب سے متاثرہ مستحق افراد کیلئے سری نگر میں گھروں کا سنگ بنیاد رکھا ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے سوگھر تعمیر کرے گی۔
ادھر بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مسلسل محاصرے اور تلاشی کے دوران ضلع جموں کے علاقے پنڈی Kathar میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے اورآج سری نگر کے لعل چوک پر دستی بم کے حملے میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک افسر سمیت کم سے کم آٹھ افراد زخمی ہوگئے ۔