29 نومبر 2014 (20:16)
0

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی احتجاجی سیاست اور محاذآرائی سے جمہوریت کو نقصان پہنچارہے ہیں۔
ہمارے پشاور کے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے خیبرپختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی (ف) کے پارلیمانی رہنما مولانا لطف الرحمن نے کہاکہ عمران خان اسلام آباد میں دھرنے کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور وہ اب جمہوریت کوپٹڑی سے اتارنے کیلئے نئی کوششیں کررہے ہیں۔
مولانا لطف الرحمن نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ وہ عمران خان کو ان کے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیںگی۔