مذاکرات سے دونوں ممالک کو باہمی ، علاقائی اورعالمی مسائل پر کھل کر بات کرنے کا موقع ملا۔

پاکستان،سوئٹزرلینڈ کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
29 نومبر 2014 (19:34)
0

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ نے سیاست ، معیشت ، تعلیم، ثقافت اور ترقی سمیت بہت سے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ اعادہ برن میں ہونے والے پاکستان سوئٹزرلینڈ مذاکرات کے آٹھویں دور میں کیاگیا۔


مذاکرات سے دونوں ممالک کو باہمی ، علاقائی اورعالمی مسائل پر کھل کر بات کرنے کا موقع ملا۔ اس موقع پر اتفاق کیاگیا کہ دونوں فریق پارلیمانی وفود کے تبادلے صنعت وتجارت کے ایوانوں کے درمیان تعاون اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں کام کریںگے۔ دونوں فریقوں نے سیاسی مشاورت کا اگلا دور اگلے سال اسلام آباد میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔