دریائے چناب پر شور کوٹ اور گڑھ مہاراجہ کو ملانے کیلئے پل کی تعمیر ریلوے کی800 مسافر کوچ اور د و100 مال بردار بوگیوں کی خصوصی پرمٹ اورزلزلہ سے متاثرہ این90 شانگلہ ہل کے الپوری بشام سیکشن پر سڑک کی بحالی اور توسیع کے منصوبے شامل ہیں۔

سی ڈی ڈبلیوپی نے20 ارب روپےسے زائدمالیت کے 8منصوبوں کی منظوری دیدی
29 نومبر 2014 (11:00)
0

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے بیس ارب روپے سے زائد مالیت کے آٹھ منصوبوں کی منظوری دی ہے۔منصوبہ بندی اورترقی کے وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے ایک اجلاس میں منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

ان منصوبوں میں دریائے چناب پر شور کوٹ اور گڑھ مہاراجہ کو ملانے کیلئے پل کی تعمیر ریلوے کی آٹھ سو مسافر کوچ اور د و سو مال بردار بوگیوں کی خصوصی پرمٹ اورزلزلہ سے متاثرہ این90 شانگلہ ہل کے الپوری بشام سیکشن پر سڑک کی بحالی اور توسیع کے منصوبے شامل ہیں۔


اجلاس چندور شریف سے ہری پور براستہ Palsala Jhokan, Lassan Adda کے نئی سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔دیگر منصوبوں میں فاٹا ڈی اے ہیڈ کوارٹر کی عمارت کی تعمیر کے دوسرے مرحلے اور ضلع مانسہرہ میں اوگی کے مقام پر پانی کی فراہمی کی سکیم شامل ہیں۔