یہ قیدی واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کئے جائیں گے۔

انسانی بنیادوں پر35ماہی گیروں سمیت40 بھارتی قیدیوں کی رہائی
29 نومبر 2014 (11:35)
0

آج پاکستان انسانی بنیادوں پر35ماہی گیروں سمیت چالیس بھارتی قیدی رہا کررہاہے۔یہ قیدی واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کئے جائیں گے۔اس سال مئی میں وزیراعظم نواز شریف نے ایک سو اکیاون بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پاکستان کا ہمیشہ موقف رہاہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کا مسئلہ انسانی ہے اور اسے اسی جذبے کے تحت لیا جانا چاہیے۔دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ بھارت بھی اسی جذبے کا اظہار کرے گا۔