تحریک انصاف کے رہنمائوں اسد عمر اور جہانگیر ترین کی طرف سے دائر کردہ متفرق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو حکم دیا کہ وہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تحریک انصاف کے ساتھ رابطے میںر ہیں۔

29 نومبر 2014 (11:33)
0

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور تحریک انصاف کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد میں اتوار کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے فریقین کے درمیان دستخط شدہ معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
تحریک انصاف کے رہنمائوں اسد عمر اور جہانگیر ترین کی طرف سے دائر کردہ متفرق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو حکم دیا کہ وہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تحریک انصاف کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے ایک عہدیدار نے انتظامیہ اور تحریک انصاف کے درمیان ملاقات کے حوالے سے عدالت میں رپورٹ پیش کی۔