ایف سی اسکول چمن شہداء کے لواحقین کے لئے مفت تعلیم فراہم کرے گا

چمن، مقامی افراد کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد
29 مئی 2017 (20:26)
0

اس ماہ افغان بارڈر پولیس کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کی وجہ سے کلی جہانگیر اور کلی لقمان کے مقامی لوگوں کی قربانیوں کو آج چمن میں ایک تقریب میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق متاثرین میں امدادی پیکیج تقسیم کیا گیا۔
فرنٹئیر کور ہیڈکوارٹرز دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کی امداد تقسیم کر چکا ہے اور ایف سی اسکول میں چمن شہداء کے لواحقین کے لئے مفت تعلیم فراہم کرے گا۔
جنوبی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے متاثرہ شہریوں کو یقین دلایا کہ پاک فوج ان کی دیکھ بھال کرے گی۔