file photo

صوبائی کابینہ کمیٹی رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی نگرانی کے اقدامات کرے: شہباز
29 مئی 2017 (20:01)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے قیمتوں کی نگرانی سے متعلق صوبائی کابینہ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان بازاروں میں معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور ان کی قیمتوں کی نگرانی کے اقدامات کرے تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔
انہوں نے کابینہ کمیٹی کو ماہ رمضان کے دوران آٹے ، چینی ، دالوں ، گھی ، سبزیوں اور پھلوں کی رعایتی نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔