نوازشریف کی منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے اور کام کے معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت۔

وزیراعظم کا میٹرو کو نیو اسلام آباد ائرپورٹ سے منسلک کرنے کا جائزہ
29 مئی 2017 (19:58)
0

نواز شریف نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں ملک بھر میں مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں خصوصی سڑکوں اور موٹر ویز کے منصوبوں اور میٹرو کو نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ سے منسلک کرنے کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام کام انتہائی شفافیت کے ساتھ مکمل کریں۔
اس موقع پر فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین نے وزیراعظم کو ملک بھر میں جاری شاہراہوں اور موٹروے کے مختلف منصوبوں پر کام کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔